نئی دہلی،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) زیادہ سامان لے جانے پر مسافروں سے جرمانہ لینے والے منسوبہ پر پھر سے نظر ڈالتے ہوئے ریلوے نے کہا کہ اس کا مقصد مسافرین کے درمیان بیداری قائم کرنا تھا۔ طے مقدار سے زیادہ سامان لے جانے کے تین دہائی پورانے قانون کونافذ کرنے کی تجویز تھی۔
ریلوے نے زیادہ سامان کی تحقیقات کے لئے ایک جون سے چھ دن کی مہم شروع کی تھی۔ لیکن زیادہ سامان لے جانے پر چھ گنا جرمانہ لینے کے سخت فیصلہ کو کے تحت سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ وزارت ریلوےکے ترجمان راجیش باجپیئی کے مطابق مہم کے ذریعہ لوگوں کے درمیان بیداری پھیلانا تھا کہ زیادہ سامان لے کر چلنے سے دوسرے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔